ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی سوئی ۔ائی جی ایف سی بلوچستان جنرل فیاض حسین شاہ کا سوئی کا دورہ اس موقع پر سوئی رائفلز کی جانب سے ایف سی اسٹیڈیم میں منعقدہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹور نا منٹ کے فائنل میچ میں مہما ن خاص شرکت کی اس دوران آئی جی ایف سی بلوچستان نے بلوچی پکڑی پہن رکھی تھی جن کے ہمراہ سیٹر کمانڈر ایف سی بلوچستان بریگیڈئر زوالفقار باجوہ کمانڈیٹ سوئی رائفل کرنل ،ظفر جمانی ،اور ونگ کمانڈر 121 ونگ کے لیفٹنٹ کرنل دانش بھی موجود تھے۔ سوئی عوام اور سکول کے بچوں کی بڑی تعداد فائنل میچ دیکھنے کے لئے ایف سی سٹیڈیم میں موجود تھی ۔اس دوران سکول کے بچوں نے بلوچی لباس اور پکڑی پہن رکھے تھے۔ اور ملی ترانوں پر شاندار پرفامنس پیش کرتے رہے ۔اس پر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے اسٹیڈیم گونج اٹھا۔فائنل میچ کے اختتام پر ائی جی ایف سی بلوچستان نے فاتح اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے ۔اور بعد ازاں تقریر کرتے ہوئے ائی جی ایف سی نے کھلاڑیوں سے کہا کہ اپ کے اندر ٹیلنٹ دیکھ کر مجھے انتہائی خوشی محسوس ہوئی۔ اسی جزبے سے پاکستان اور بلوچستان کی خدمت کریں۔آپ پاکستان کے مسققبل ہو آپ نے پاکستان اور بلوچستان کو مظبوط بنانا ہے