اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کر دیا ہے اور عدل انصاف کے چراغ کو گل نہیں ہو نا دیا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کر دیا ہے، پانچ رکنی لارجر بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی خوشیاں لوٹا دیں، سپریم کورٹ نے ہمارے لیے انصاف کی امید کا چراغ جلایا ہے۔انہوں نے کہا اعلیٰ عدلیہ نے واضح کر دیا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی کے چراغ گل نہیں ہوئے، ججز نے اطمینان سے میری بات سنی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عدالت نے سا نحہ ما ڈل ٹاون کے مظلو مو ں ، یتیمو ں اور لا وارثوں کے چہرے پر خوشیا ں لو ٹا دی اور جے آئی ٹی کا دوباری قیا م کر کے ہما رے لئے انصاف کی فراہمی کا چراغ جلا یا ، حکومت نے تحقیقات کے لیے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی، ہم حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے جے آئی ٹی کے قیام کی مخالفت نہیں کی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جی آئی ٹی بنانے کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے عوامی تحریک کی درخواست نمٹا دی۔