ملتان (صفدرعلی بخاری سے) پنجاب حکومت نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے لئے سابقہ حکومت کی طرف سے سٹی پیکج کے منظور شدہ 40 کروڑ میں سے 13 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار اور  سٹریٹ لائٹس کی مد میں 66 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق یہ فنڈز ڈپٹی کمشنر ملتان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کے مشترکہ اکاؤنٹ میں آ ئیں گےجسےبعد  ازاں ڈپٹی کمشنر اس رقم کو میونسپل کارپوریشن کے حوالے کریں گے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ملتان میں  سٹریٹ لائٹ کے لئے 66 لاکھ روپے بھی جاری کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل 33 لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے تھے جس سے میونسپل کارپوریشن نے ایل ای ڈیز لائٹس خرید کر لگا دی ہیں تاہم ابھی تک 33 لاکھ وہ فنڈز بھی ڈپٹی کمشنر نے منظور نہ کئے ہیں اور ٹھیکیدار میونسپل کارپوریشن آفس کے  کئی ماہ سےچکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں ۔