سوئی: ڈی آئی جی سبی نے آج سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیس دربار منعقد کیا اور پولیس کے مسائل سنے اور موقع پر ملازمین کے مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے۔ یاد رہے محمد یوسف ملک ڈی آئی جی سبی کا ضلع ڈیرہ بگٹی میں یہ پہلا دورہ ہے اس موقع پر انھوں نے پولیس لائن اور پولیس تھانہ سوئی کا بھی دورہ کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے مقامی دیگر افسران و علاقائی معتبرین سے بھی ملاقات کی اور پولیس کے اچھے اقدامات پر ایس پی ڈیرہ بگٹی عبد الروف بڑیچ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔