رحیم یار خان (اکرم طارق )چاچڑاں شریف میں رکن پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے عرفان کچالہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی عرفان اپنی بیوی کو ملنے اپنے سسرال گیا ہوا تھا کہ واپسی پربستی اللہ نواز مانک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کو اورٹیک کرتے ہوئے حادثہ پیش آیاجسے فوری طور پر ٹراما سنٹر میانوالی منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا تھا عرفان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور کچھ دن بعد ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوناہے کہ وہ اپنی بیوی کو ملنے سسرال گیا تو راستے میں واپسی پر حادثہ پیش آ گیااس کی قل خوانی جمعہ المبارک 10 بجے چاچڑاں شریف محلہ کچالہ میں ادا کی جائے گی