رحیم یار خان (اکرم طارق )چاچڑاں شریف میں میٹرک کا امتحانی سنٹر نہ ہونے سے طلباء و طلبات مشکلات سے دوچارپندرہ کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے والدین و مقامی لوگوں کا شدید احتجاج چیئرمین تعلیمی بورڈ نوٹس لیں تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ نے چاچڑاں شریف میں میٹر ک کا تعلیمی سنٹر پچھلے سال ختم کر دیا تھا جو کہ اب تک بحال نہ ہو سکا میٹرک کا امتحانی سنٹر نہ ہونے سے گورئمنٹ بوائز و گرلز ھائی سک،پرائیویٹ سکولز کے تقریبا 400 طلباء و طلبات کو مشکلات کا سامنا ہے امتحان دینے کے لیے طلباء و طلبات کو 15 کلو میٹر دور ظاہر پیر جانا پڑتا ہے جس کے لیے غریب والدین پرآضافی مالی بوجھ پڑتا ہے اور وقت کاضاع بھی ہوتا ہے تبدیلی کے اس دور میں چاچڑاں شریف کے طلبا ء و طلبات اپنے گھر کی دہلیز پر امتحانی سہولت سے محروم ہیں جس پر صدر انجمن تاجران مستری عبدالکریم ،جنرل سیکرٹری خواجہ سرفراز حسن،رضااللہ اعوان ،نمبردار رئیس حسنین چاچڑ،سردار محمد نیازی ،ارشاد احمد و دیگر والدین احتجاج کرتے ہوئے چیئر مین تعلیمی بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور امتحانی سنٹر بحال کیا جائے