ڈیرہ بگٹی : ایم پی اے ڈیرہ بگٹی نوابزادہ گہرام بگٹی نے اچانک ٹیکنیکل ٹریننگ سکول سوئی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ گہرام نے طلبہ کو در پیش مسائل سنے اور طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی نواب زادہ گہرام نے ٹی ٹی سی کے پرنسپل کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقامی میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جس طرح عوامی بجٹ کو بے دردی سے لوٹا گیا وہ سب عوام کے سامنے ہے انھوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے ڈیرہ بگٹی میں کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کے لئے سابق حکمرانوں کو اپنے ووٹ کے زریعے مسترد کر کے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اسمبلی میں بھیجا اسی طرح میں عوام کے اعتماد پر انشاء اللہ پورا تروں گا