ملتان( صفدرعلی بخاری)  میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں  کی ہدایت پرمیونسپل کارپوریشن  کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔   چیئر مین پلاننگ کمیٹی چوہدری عبدالستار  کی قیادت میں  عملہ نےمعصوم شاہ روڈ پر کپل میرج ہال اور بسم اللہ میرج ہال کو سیل کر دیا۔دونوں میرج  ہالزپر   15،15لاکھ روپے کی ریکوری کے اعتراضات ہیں۔میئر ملتان نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے پلاننگ آفیسران  سےملتان میں تعمیرتمام شادی ہالوں اور سکولوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ میئر نے کہا کہ شہر میں تعمیرات میںمیونسپل کارپوریشن  کی ریکوری اور بے ضابطگیوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گااور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔