سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس  کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ کشمیر میں شہریوں کا قتل عام روک دے ٹویٹر پر بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ریاستی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔۔میر واعظ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو کشمیر میں جاری غیر انسانی سلوک کو روکے، موجودہ رویے سے سوائے نفرت و بغاوت کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم بند کرے، قتل کرنا ریاستی پالیسی بن گئی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایسی حرکتوں سے بغاوت اور نفرت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔