رحیم یار خان (اکرم طارق )موضع احمد کڈن کو دریائی کٹاو سے بچانے کے لیے سٹڈز کے فنڈ ز3 ہفتوں میں ریلیز ہو ں گے ،محکمہ انہار پنجاب کے سیکرٹری کو ہدایت جاری کر دیں ہیں منصوبہ پر 10کروڑ خرچ ہوں گے یہ بات صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے اپنے دورہ حلقہ 259 میں وائس چیر مین یوسی چاچڑاں جام ارشد گحلیجہ کی قیادت میں موضع احمد کڈن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر گحلیجہ گروپ کے چیف سردار کریم نواز خان گحلیجہ ،سردار طارق خان گحلیجہ ،احمد خان لنڈ ،جام اے ڈی ،مختیار احمد گحلیجہ و دیگر موجود تھے مخدوم ہاشم جواں بخت نے وفد کو یقین دلایا کہ موضع احمد کڈن کو دریائی کٹاو سے بچانے کے لیے سٹڈز لگانے کے لیے 10 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں تاہم تین ہفتوں میں فنڈز ریلیز ہو کر محکمہ انہار کو مل جائیں گے اس حوالے سے سیکرٹری انہار پنجاب کو ہدایت جاری کر دیں ہیں انھوں نے کہا کہ احمد کڈن ہمارا اپنا علاقہ ہے علاقے میں ہونے والے نقصان کا احساس ہے تاہم اولین ترجیح ہے کہ جلد از جلد حفاظتی منصوبہ شروع ہو جائے