رحیم یار خان (اکرم طارق )بینظیر برج اور اپروچ روڈ پر حادثات میں آضافے کا این ایچ اے نوٹس لے گزشتہ روز دو حادثات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے بے نظیر برج کے ایک کلو میٹر چاچڑاں کی طرف اور ایک کلو میٹر کوٹ مٹھن کی جانب سپیڈ بریکر لگائے جائیں تفصیل کے مطابق بے نظیر برج اور اپروچ روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے سے حادثات میں آضافہ ہو گیا ہے گزشتہ روز تیز رفتاری کے باعث دو حادثات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے بھاری ٹریفک ٹریلہ ،ٹرک اوربس اور موٹر سائیکل تیز رفتاری سے گزرتے ہیں جو حادثات کا سبب بنتے ہیں مقامی لوگوں نے چیئرمین این ایچ اے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر NHA سے مطالبہ کیا ہے کہ مزید حادثات سے بچنے کے لیے سپیڈ بریکر لگائیں جائیں اور اپروچ روڈ پر حفاظتی دیواریں بنائیں جائیں