ٹوکیوجاپان: پاکستان مسلم لیگ نواز جاپان کی جانب سے یوم تاسیس منایا گیا اس موقع پر مرکزی صدر مسلم لیگ ن جاپان رانا ابرار حسین نے بانیان پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن جاپان مقائد مسلم لیگ میاں نواز شریف اور شہباز شریف صدر مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ان کے ویژن پر عمل پیرا ہے ان نے تمام پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے سید یاسر حسین شاہ کو جو نائب صدر کی زمہ داریاں نبھا رہے تھے ان کو پارٹی کا سینئر نائب صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا اور تمام پارٹی رہنماوں نے اس موقع پر سید یاسر حسین کو فرداََ فرداََ مبارک باد پیش کی۔سینئر نائب صدر یاسر حسین شاہ کی جانب سے اس خوشی کے موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد عتیق راجپوت کے اعزاز میں پر تکلف دعوت ظہرانہ دی گئی اس میںجن مذہبی ،سیاسی اور کاروباری شخصیات نیشرکت فرمائی اُن میں مرکزی صدر مسلم لیگ (ن )جاپان رانا ابرار حسین،سینئر نائب صدر سید یاسر حسین شاہ،مرکزی سیکرٹری انفرمیشن محمد آصف بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ ن محمد صہیم عباسی،صدر مسلم لیگ ن اباراکی چوہدری عمران شہزاد،ڈائریکٹررانا ٹریڈنگ کمپنی رانا وقاص ابرار،جماعت اہلسنت کے امیر مغل عبدالمجید،جاپان کے معروف بزنس مین،الطاف اعوان، معروف بزنس مین رانا مشرف علی اور دیگر کی شرکت۔