رحیم یار خان (اکرم طارق )پولیس چوکی چاچڑاں شریف کے انچارج عارف خان چانڈیہ کا انجمن تاجران کے صدر مستری عبدالکریم اور عہدیدارن کے ساتھ میٹنگ شہر میں پہرہ پڑھانے پر اتفاق تفصیل کے مطابق چوکی انچارج عارف خان چانڈیہ کا انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ شہر میں پہرہ بڑھایا جائے آنے جانے غیر متعلقہ لوگوں پر پر نظر رکھی جائے جبکہ انجمن تاجران نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر میں 2 چوکیدار کام کر رہے ہیں جن کی تنخواہیں پوری نہیں ہو رہیں دوکان دار ہم سے تعاون نہیں کرتے اس حوالے سے چوکی انچارج کا کہنا تھا کہ تعاون نہ کرنے والے دوکان داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ،انجمن تاجران بازار میں چوکیداوں کی تعیناتی کو یقینی بنائے تاکہ دوکان داروں کی صحیح سیکورٹی ہو سکے انچارج پولیس چوکی نے کہا کہ شہر میں گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے گا اس حوالے سے بازار کا خود وزٹ کروں گا