رحیم یار خان (اکرم طارق )گنے کی حد سے زیادہ اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے بجلی کی تار توڑ ڈالی کرنٹ کی زد میں آکر غریب محنت کش کی قیمتی بھینس مر گئی جبکہ مالک نے بھاگ کر جان بچائی ڈرائیور کی شناخت کے بعد نقصان کے ازالے کے لیے پولیس چوکی میں درخواست دے دی گئی تفصیل کے مطابق بستی غلام سرور گوپانگ رکن پور روڈ پر گنے کی حد سے زائد اوور لوڈ ٹرالی نے بجلی کی تار توڑ ڈالی جس کے باعث کرنٹ کی زد میں آ کر امام بخش پہوڑ کی قیمتی بھینس مر گئی جبکہ مالک نے بھاگ کر جان بچائی ڈرائیور کی شناخت کے بعد مالکان کے نقصان کے ازالے کے لیے پولیس چوکی چاچڑاں شریف میں درخواست دے دی ہے بھینس مالک امام بخش نے درجنوں افراد کے ہمراہ زمہ داران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے