جہلم (راجہ فیصل کیانی) تھانہ دینہ کی کارروائی۔روپڑ گاؤں میں وقاص سجاد نامی آدمی کی شادی پر آتش بازی کرنے کے جرم میں دولھا وقاص سجاد اوراعجاز اکبر ولد علی اصغر پر مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی راجہ اظھر نے تھانہ دینہ میں استغاثہ دائر کرتے ھوئے موقف اختیار کیا کہ مورخہ 29/12/2018 کو رات جی ٹی روڈ دینہ چوک پر موجود تھا کہ معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ وقاص سجاد کی شادی پر اعجازاکبر ولد علی اصغر شدید آتش بازی کر رھا ھے۔جس پر میں ھمراہ ملازمین سرکاری گاڑی پر ڈرائیور فاروق 319/c کیساتھ موقع پر پہنچا تو اطلاع مذکورہ بالا کی تصدیق ھو گئی اور میں نے اعجاز اکبر کو شدید آتش بازی کرتے ھوئے دیکھ لیا اور آتش بازی و بارود وزنی قریبا پانچ کلو برآمد کر لیا۔تھانہ دینہ نے اے ایس آئی اظھرکے استغاثہ پر مقدمہ نمبر402/18بجرم 285/286 ت پ درج کرلیا۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔اھل علاقہ نے آتش بازی کے ذریعے عوام کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ دینہ حاجی اکرم گوندل وعملہ کو خراج تحسین پیش کیا ھے۔جبکہ نامزد ملزمان نے اپنی عبوری ضمانتوں کے لئیے جھلم ڈسٹرکٹ کورٹس میں رجوع کر لیا ھے۔
۔