رحیم یار خان (اکرم طارق )فرانزک رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پر مقتول محمد آصف کے والد حسین بخش نے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کروانے کے لیے آر پی او کو درخواست دے دی
تفصیل کے مطابق چاچڑاں شریف کے رہائشی حسین بخش نے فرانزک رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پر مقدمہ کی تبدیلی کے آر پی او درخواست میں کہا ہے کہ تمام ملزمان نامزد ہیں ملزمان ڈاکٹر فرحان ،ڈاکٹر رضوان اور ان کے ساتھی سیاسی اثر وسوخ رکھتے ہیں نے میرے بیٹے کو ناحق قتل کیا ہے اور تاحال مقامی پولیس نے ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کیا ملزمان نے پولیس سے ساز باز کر رکھی ہے جو کہ سرے عام دندناتے پھر رہے ہیں، مجھے حراساں کر رہے ہیں اور الٹا مجھے مختلف لوگوں کے زریعے دباو ڈالا جا رہا ہے جبکہ فرانزک رپورٹ میں تشدد ثابت ہو گیا ہے ،حسین بخش نے آر پی او سے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کروانے کی اپیل کی ہے