لاہور : پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 6دن کا اضافہ کردیا گیا ، اب تعلیمی ادار ے 7جنوری کو کھلیں گے ۔  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 6جنوری تک اضافہ کردیا گیاہے ، اب تعلیمی ادارے 7جنوری کو کھلیں گے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ شدید سردی اوردھند کے باعث چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں والدین کو بچوں کو سکول چھوڑنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے اور سردی میں بچے بیمار بھی ہوسکتے ہیں۔