لاہور : پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 6دن کا اضافہ کردیا گیا ، اب تعلیمی ادار ے 7جنوری کو کھلیں گے ۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 6جنوری تک اضافہ کردیا گیاہے ، اب تعلیمی ادارے 7جنوری کو کھلیں گے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ شدید سردی اوردھند کے باعث چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں والدین کو بچوں کو سکول چھوڑنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے اور سردی میں بچے بیمار بھی ہوسکتے ہیں۔