جھلم(  راجہ فیصل کیانی) ۔بی بی سی کا ایک اور اعزاز ۔ڈرائیونگ لائسنس کی محکمانہ تاخیر کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ڈی پی او جھلم کا سخت نوٹس۔مجید نامی لائسنس فارم فروخت کرنے والے ریٹائرڈ پولیس ملازم نوسرباز کا ٹھیہ ختم کر دیا۔آئندہ کسی کے ساتھ نوسربازی پر سخت کارروائی کی وارننگ۔ڈی پی او جھلم کیپٹن حماد عابد نے پولیس خدمت مرکز۔لائسنس  رجسٹریشن برانچ۔آئی ٹی برانچ کے کرپٹ اھلکاروں کو بھی سختی سے ھدائت کی کہ آئندہ عوامی شکائت آنے پر  محکمانہ کارروائی ھوگی۔ڈی  پی او جھلم کے اچانک دورے سے اھلکاروں اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔واضح رھے کہ ڈی پی او جھلم فرائض میں غفلت برتنے اور عوام سے بہتر رویہ نہ رکھنے والے اھلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مزاج رکھتے ھیں۔اور عوام کے پسندیدہ ترین آفیسر ھیں۔