دبئی : اداکارہ متیرہ نئے سال کا جشن نہیں منا سکیں ہیں کیونکہ وہ انتہائی خوفناک ترین حادثے میں بال بال بچ گئیں تاہم وہ شدید زخمی ہوئی ہیں جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ۔متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ وہ دبئی میں اپنی دوست سارہ کے ساتھ موجود تھیں، جب ان کی گاڑی کو دو ٹرکس نے ٹکر ماری۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ متیرہ نے سوشل میڈیا پر اپنی اور گاڑی کی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں ۔ متیرہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان میری پسلیوں میں فریکچر آیا ہے جبکہ جبڑے کو بھی چوٹ پہنچی ہے ۔ متیرہ اس وقت دبئی کے راشد ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی جاری ہے ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی گرد ن میں کالر لگا ہواہے جس سے ظاہرہوتاہے کہ وہ شدید زخمی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے چوٹیں آئیں لیکن میں گھر جانا چاہتی ہوں ۔متیرہ نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی گاڑی کو تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کے باعث ان کی گاڑی کا ایک ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی کا بیلنس خراب ہو گیا اور وہ گھومتی ہوئی سڑک پر اوپر کی طرف چلی گئی اور اس موقع پر ایک اور ٹرک نے ان کی گاڑی کو زور سے ہٹ کیا ۔اس کے بعد پیچھے سے تیز رفتار لینڈ کروزر آ رہی تھی جس نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے اپنی گاڑی کا رخ ایک دم دوسری جانب موڑا اور ہماری جان بچائی ۔