راولپنڈی : پاک فوج نے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسو س ڈرون مار گرایا ، پاک فو ج کے ترجمان نے کہا کہ انشاءاللہ ایک بھارتی ڈورن کو بھی سرحد پار نہیں کرنے دیں گے ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاک فو ج نے باغ سیکٹر پر بھارتی ڈرون مار گرایا ہے اور انشاءاللہ ایک بھارتی ڈرون کوبھی سرحد پار نہیں کرنے دینگے ۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں کہا ہے کہ پاکستان ایک لڑائی کے ساتھ نہیں سدھر ے اور میں نے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائکس کاحکم دیا تھا ۔ مودی کی جانب سے سرجیکل سٹرائکس کی بھڑکیں تو ماری جارہی ہیں جبکہ صورتحال یہ ہے کہ بھارتی ڈرونز سرحد تک پار نہیں کرسکتے ۔