اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیا جبکہ مری میں سا ل نوکی برف باری نے پورے ملک سے سیاحوں کو متوجہ کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ ساہیوال شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ اسی طرح میانوالی کے علاقے کندیاں چشمہ، عارف والا اور گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ادھرچیچہ وطنی میں بوندا باندی گردونواح میں ہلکی ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ ضلع باجوڑ اور گرد و نواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ پاراچنار اور گرد ونواح میں بھی بارش ہوئی ہے۔بارش کے باعث پنجاب بھر میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ادھر مری میں 2019 کے پہلے روز پہلی برف باری ہوئی ہے جس کے باعث مال روڈ پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔