راولپنڈی : پاک فوج نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے بھارت کاایک اورکوآرڈ کاپٹر مارگرایا ، بھارتی کوآرڈ کاپٹر کو ستوال سیکٹر پر مار گرایا گیا ہے ۔  پاک فوج نے گزشتہ 20گھنٹے میں دوسرا بھارتی کوآرڈ کاپٹرمار گرایاہے ، پاک فوج نے گزشتہ روز باغ سیکٹر میں بھی ایک بھارتی کوارڈ کاپٹرمارگرایاتھا جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کچھ عرصہ بھی لائن آف کنٹرول پرسرحدی خلاف وزی کرنے پر ایک بھارتی کوارڈ کاپٹر مار گرا چکی ہیں ، یو ں پاک فوج نے بھارتی کوارڈ کاپٹر زمار گرانے کی ہیٹرک مکمل کرلی ہے ۔