راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کمپنی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ لی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے دوران ماڑی پیٹرولیم کی کارکردگی اور مییجنمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے قومی معشیت میں ماڑی پیٹرولیم کے کردار کی تعریف کی اور تعلیم و صحت کے شعبے میں کمپنی کے کردار کو سراہا۔ماڑی پیٹرولیم ملک کی گیس فراہم کرنے والی دوسری بڑی کمپنی ہے جو روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل پیدا کرتی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب دورے کیلئے کمپنی کے ہیڈ آفس پہنچے تو ان کا استقبال ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے کیا۔