علم اعداد،علم رمل،علم نجوم کے ماہر( مظہر وارث ) کے مطابق 2019 کیسا ہوگا

علم اعداد،علم رمل،علم نجوم کے زائچوں کی روشنی میں2019کیسا ہوگا۔2019کا مفرد عد د 3بنتا ہے۔عد د 3کا تعلق ستارہ مشتری سے ہے۔پاکستان کے نام کا مفرد عدد بھی 3ہے اور2019 کاسال پاکستان کے لیے مبارک ثابت ہوتا نظرآرہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے لئے اچھا سال رکھے گا۔لیکن ان کو اپنی صحت اور سیکورٹی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔عمران خان کی شادی شدہ زندگی بہتر رہے گی۔نوازشریف کے لیے مشکلات میں کمی ہوتی نظرآرہی ہے اور انکو عارضی ریلیف(ضمانت) مل سکتا ہے۔مریم نواز کے لیے بہت اچھا سال ثابت ہوسکتا ہے۔ن لیگ کے لیے اہم فیصلے اور قیادت کرسکتی ہیں۔شہباز شریف کے لیے صحت کی خرابی نظرآرہی ہے۔عارضی طور پر جیل جا سکتے ہیں۔آصف علی ذرداری کے لیے مشکل سال نظر آرہا ہے۔ان کو گرفتار یا نظر بندکیا جاسکتا ہے۔یوسف رضا گیلانی کے لیے جون2019تک مشکل وقت نظرآرہا ہے۔قانونی مشکلات کی نشاندہی ہور ہی ہے۔شاہ محمود قریشی کی صحت کی خرابی نظرآرہی ہے۔پرویز مشرف کے لیے اچھا وقت اگست2019کے بعد شروع ہوسکے گا اور دوبارہ توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔ان کے لیے مجموعی طور پر 2019اچھا سال رہے گا۔پاکستان کی معشیت قدرے بہتر رہے گی لیکن پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔مہنگائی میں اضافہ اور مزید ٹیکس لگ سکتے ہیں۔پاکستان میں سیاسی حالات غیر یقینی ہو سکتے ہیں اور مڈٹرم الیکشن کی افواہیں سر گرم رہیں گی لیکن حکومت کو کوئی خطرہ نظر نہیں آتا اور اپوزیشن حکومت کے لیے مسائل پیدا کرتی نظر نہیں آتی۔ملکی دفاعی نظام اور زیادہ مضبوط ہوتا نظرآرہا ہے۔آہین و قانون میں اہم تبدیلیاں ہو تی نظرآرہی ہیں۔میڈیا کے لیے کوئی نیا قانو ن یا ضابطہ اخلاق سامنے آسکتا ہے اور میڈیا کو مزید بحرانی کیفیت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔چائنہ پاکستان کے ساتھ مزید پراجیکٹ سائن کرے گا۔پاکستان ریلوے اور پوسٹل سروس میں نمایاں بہتری ہوتی نظرآرہی ہے۔زراعت کی انڈسٹری دوبارہ عروج کی طرف گامزن ہوتی نظرآرہی ہے۔اہم شخصیات پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔کھیل،تعلیم اور شوبز کے حوالے سے بہت اچھا سال ثابت ہوسکتا ہے۔ان شعبوں کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوتا دکھائی دے رہاہے۔ق لیگ کے لیے اچھا سال نظر آرہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے مشکل سا ل نظرآرہا ہے۔ن لیگ کے لیے بھی مشکلات برقرار دکھائی دیتی ہیں۔
پاکستان میں2019میں قدرتی آفات،حادثات،زلزلہ،آگ لگنے جیسے واقعات رونما ہوسکتے ہیں جس بہت زیادہ جانی نقصان ہوسکتا ہے۔پاک بھارت تعلقات کشیدہ نظرآرہے ہیں۔لائن آف کنڑول پر جھڑپیں جاری رہیں گی۔افغانستان سے تعلقات میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔پاکستان کے انٹرنیشل ( امریکہ) تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں گے۔پاکستا ن میں احتساب کا عمل تیز ہوتا نظرآرہا ہے ۔سزاؤں کا عمل تیز ہوتا دکھائی دیتا ہے۔عدلیہ اہم فیصلے دے سکتی ہے ۔اہم شخصیات قانون کی گرفت میں آسکتی ہیں اور ان کو جیل جانا پڑسکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لیے 2019فیصلہ کن سال ثابت ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل طور پر کشمیر کے مسئلہ کواجاگر کرے گا۔پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی تبدیلی یا گورنر راج کا امکان نظر نہیں آتا۔سعودی عرب میں حالات خراب، حکمرانوں کے لیے منحوس سال ثابت ہوسکتا ہے۔سعودی عرب کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات کشیدہ، دہشت گردی ،آگ لگنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔کینڈا،اٹلی،فرانس ،انڈیا،امریکہ میں دہشت گردی،قدرتی آفات،آگ لگنے جیسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی کی صحت کی خرابی،جان لیوا حملہ، اور سکینڈل سامنے آسکتا ہے۔
غیب کا علم اللہ جانتا ہے(واللہ اعلم بالصواب)