کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب)کا ملک بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ نیب نے ن لیگ کے مختلف رہنماوں کے بعد اب پی پی پی کے رہنماوں کی طرف رخ کر لیا ہے۔نیب کراچی نے آج وزیر اعلی سندھ کو ملیر ندی اراضی کیس میں طلب کر رکھا ہے۔ وزیر اعلی ہاوس کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ کو نیب کی طرف سے پیشی کو کائی نوٹس نہیں ملا ہے۔ ادھر نیب نے ملیرندی اراضی کیس میںسابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو بھی آج دوبارہ طلب کیا ہو ا ہے۔