بحرین:  آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشل (آپو ورلڈ) کے مرکزی چئیرمین کے انتخابات سال برائے 2019-2021 میں بحرین سے زاہد شیخ دوسری بار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔آپو ورلڈ کی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین راجہ فاروق حیدر ہالینڈ ۔کوآرڈینیٹرز جن میں تھائی لینڈ سے اظہر ورک ۔ سعودی عرب سے یوسف خالد ۔ سویڈن سے کاشف عزیز بھٹہ۔ جاپان سے ناصر ناکا گاوآ اور متحدہ عرب امارات سے قدیر آحمد صدیقی نے مشترکہ طور پر زاہد شیخ کی بلا مقابلہ بطور مرکزی چئیرمین کامیابی کا اعلان کیا۔ جبکہ الیکشن سیل کی مانیٹرنگ کے فرائض آپو ورلڈ گلف ریجن کے محمد عثمان خان قطر  اور انٹرنیشل سپورٹس سیکریٹری ہارون رشید قریشی قطر  نے انجام دئیے۔ واضح رہےکہ آپو ورلڈ دنیا بھر کے 41 ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سر گرم عمل ہے۔ مرکزی جنرل سیکریٹری مدثر عمران شیخ کے مطابق آپو ورلڈ کے تمام ممالک کے صدور اور دیگر عیدیدران کی جانب سے زاہد شیخ کو دوسری بار بلا مقابلہ آپو ورلڈ کا مرکزی چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔