جہلم (راجہ فیصل کیانی )  ڈومیلی روڈ پر مسلح ڈکیتی کی دوسری کامیاب واردات: دونوں دفعہ واردات تھانہ دینہ اور پٹرولنگ پوسٹ چک میہوں کی حدود میں ھوٸی: پہلی واردات میں موٹر ساٸیکل سوار ملزمان نے سبزی فروٹ کی بیوپاریوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر تیس ھزار کی نقدی سے محروم کر دیا تھا: جبکہ دوسری واردات میں جمعرات شام ڈھلے گوجرخان سے آنے والے سبزی و فروٹ فروش سوزوکی گاڑی کے بیوپاریوں کو قریبا ایک لاکھ کی نقدی سے محروم کر کے چلتے بنے: جناب ڈی پی او صاحب جھلم آپ سے مودبانہ التماس ھے کہ تھانہ دینہ کی حدود سے اگر جراٸم کا خاتمہ چاھتے ھیں تو دینہ میں بار بار سفارشوں سے اپنی تعیناتیاں کرانے والے پرانے کرپٹ اھلکاروں کو ضلع بدر کرنا ھوگا