دینہ/جہلم  (راجہ فیصل کیانی) گذشتہ روز ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کے احکامات پر نان ٹیکس پٸیر شادی ھالز کیخلاف ایکشن لیتے ھوٸے ڈپٹی کمشنر جھلم نے ایکشن اے سی دینہ شہزاد محبوب کو منگلا روڈ دینہ پر واقع تین میرج ھالز کو تاحکم ثانی سیل کرنے کے احکامات جاری کٸے تھےجس پر تینوں غیر قانونی میرج ھالز کو سیل کر دیا گیا تھا آج شام کشش میرج ھال منگلا روڈ دینہ کے مالکان نے قانون کو پیروں تلے روندتے ھوٸے ڈپٹی کمشنر کی جعلی مہر اور دستخط کر کے میرج ھال کو ڈی سیل کر کے شادی کا فنکشن شروع کرا دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ھی اے سی دینہ انچارج چوکی و عملہ کے ھمراہ موقع پر پہنچ گٸے اے سی دینہ کی آمد کی خبر ملتے ھی مالکان کاغذی شیروں کی طرح نو دو گیارہ ھو گٸے اے سی دینہ نے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا ھے: