پشاور: پشاور کے علاقے صدر میں کالا باڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ پشاور کے علاقے صدر میں کالا باڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ دھماکے سے گاڑیاں بھی  تباہ ہوگئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ امدادی کارکن بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔