اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ کے ارکان نے ابوظہبی کے ولی عہد کاریڈکارپٹ پر شاندار استقبال کیا۔ ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ کے ارکان نے ولی عہد ابوظہبی کا نورخان ایئر بیس پر گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ابوظہبی کے ولی عہد کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے خود ولی عہد ابوظہبی کا استقبال کیا ،عمران خان خود گاڑی چلا کر وزیراعظم ہاﺅس لائے، وزیراعظم ہاﺅس آمد پر یو اے ای او رپاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اور معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمدبن زیدالنہیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔آخر میں معززمہمان گرامی کا کابینہ کے ارکان سے تعارف بھی کرایا گیا ،شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیر خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمراور وفاقی وزیر فواد چودھری سے مصافحہ کیا۔ ابوظہبی کے ولی عہدکی آمدپرفلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیااورجے ایف 17 تھنڈروں نے سلامی پیش کی ۔