اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ یو ں لگتا ہے کہ وزراء جے آئی ٹی کے ترجمان ہیں،سپریم کورٹ نے بلاول اور مراد علی شاہ کو معصوم قرار دیا ہے۔  نفیسہ شاہ نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے سے پہلے سکروٹننگ ہونی چاہئے ، عدالتی ریمارکس کے بعد جے آئی ٹی رپورٹ پر سوالیہ نشان لگ گیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں ہے ، رپورٹ سوشل میڈیا پرگردش کرتی رہی، رپورٹ سوشل میڈیا تک کیسے پہنچی ؟ سپریم کورٹ نے بلاول اور مراد علی شاہ کو معصوم قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزراءجے آئی ٹی کے ترجمان ہیں۔