جیکب آباد(سومروبی بی سی) مظاہرین نے سول اسپتال کے مرکزی گیٹ پر ٹائر نذرآتش کرکے سڑک بلاک کردی ضلعہ ہیڈکواٹر سول اسپتال میں ادویات قلت اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر مریض دربدر مظاہرین نے سول اسپتال کی بجٹ ہونے کے باوجود اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے مظاہرین ایکشن کمیٹی بی بی سی کے مطابقڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر سول اسپتال میں ادویات کی قلت اور شعبہ قلب میں ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کیخلاف ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کرکے نعرے بلند کیے
مظاہرین نے سول اسپتال کے مرکزی گیٹ پر ٹائر نذآتش کرکے سڑک بلاک کردی اور سندھ حکومت کیخلاش شدید نعریبازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سول اسپتال کی خطیر بجٹ ہونے کے باوجود اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے جس کے باعث دوردراز سے آنے والے غریب ونادار مریض دربدر ہیں عرصہ دراز سے شعبہ قلب میں ڈاکٹر تعینات نہ ہونے اور مختلف شعبہ جات کے غیرفعال ہونے سے مریض بہتر علاج معالجے کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کررہے ہیں مظاہرین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سمیت سول اسپتال کی حالت زار کانوٹس لیکر سہولیات فراہم کیں جائیں