دوحہ قطر ( حاجی علیم چوہدری) ایشین فٹ بال کپ،فائنل قطر نے جیت لیا ، ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے اور مٹھایاں تقسیم۔تفصیل کے مطابق ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات نے کی قطر کی ٹیم مصر ، سعودی عرب ، کوریا ،ایران ،سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات اور فائنل میں جاپان کو شکست دے کر فائنل جیت لیا قطر کی ٹیم نے 90 منٹ میں بہترین کارگردگی دیکھاتے ہوئے تین گول کیے جبکہ جاپان نے ایک گول کیا جتنے کی خوشی میں قطری شہری اور قطر میں مقیم دوسرے ممالک کی عوام نے کارنش پر ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھایاں تقسیم کی جبکہ اس خوشی کے موقع پرقطر میں تین دن کے لیے لوکل کال، انٹرنٹ فری کر دیا یاد رہے جاپان پہلے ورلڈ اور ایشین فٹ بال کپ جیت چکا ہے جبکہ قطر پہلی بار ایشین فٹ بال کپ جیتا ہے