اسلام آباد: العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔مذکورہ کیس کی 28 جنوری کو ہونے والی گذشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کی تھیں۔ واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوالعزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا۔