پشاور :خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بہزادی چکہ کوٹ کے علاقے نوری آباد میں ایک شخص نے اپنی بہن کو اس کے اپنے ہی گھر میں مبینہ طور پر آشنا کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں پا کر قتل کیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور نعشیں خواتین اور بچوں کے ہسپتال منتقل کردی گئیں جو پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کردی جائیں گی۔ وقوعے کا مقدمہ محمد ریاض شہید پولیس سٹیشن میں درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔