اسلام آباد:ضلع کچہری کے سکیورٹی پلان کی پولیس رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردی گئی،رپورٹ کے مطابق پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکار3 مختلف شفٹس میں کام کریں گے ،مجموعی طور پر 131پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ضلعی کچہری میں داخلے کیلئے 10 انٹری پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں،10 انٹری پوائنٹس پر 7 واک تھروگیٹ نصب کئے گئے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی کچہری کی مانیٹرنگ کیلئے 10 کیمرے بھی لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ وکلا اور سائلین کی پارکنگ کیلئے 10 جگہوں پر انتظام کئے گئے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے غیرقانونی چیمبرزسے سکیورٹی مسائل پیدا ہوئے۔ رپورٹ میں وکلا کا کثیر منزلہ پلازہ بھی سکیورٹی رسک قراردیا گیا ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی کچہری کی سکیورٹی کیلئے مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیا۔