ممبئی: اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل کے بعد اب اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ سوشل میڈیا پربھارتی ریاست اتراکھنڈ کی رہائشی ’سنایا‘ نامی لڑکی نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیوشیئرکی تھی جو دیکھتے دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیومیں سنایا فلم ’’گلی بوائے‘‘ میں عالیہ بھٹ کے کردارمیں ان ہی کی طرح ڈائیلاگزبولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ بات صرف ڈائیلاگزتک محدود ہوتی تو ٹھیک تھا تاہم سنایا کی شکل اوران کے بولنے کا اندازہوبہوعالیہ بھٹ کی طرح ہے۔