جھلم : یوم یکجہتی کشمیر منگلا ۔۔۔آزاد کشمیر
پانچ فروری۔۔۔ایک لہو رنگ دن
سسکتے تڑپتے اور اپیلٹ گنوں سے اپنی بینائیاں کھو جانے کے بعد بھی کشمیر بنے گا پاکستان لے کے رھیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگانے والے بہادر کشمیریوں سے اتحاد ویگانگت کا دن
ڈپٹی کمشنر جھلم سیف انور جپہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب کی انسانی ھاتھوں کی زنجیر
اور ریلی میں خصوصی طور پر شرکت
اے سی دینہ نے پرجوش انداز میں پاکستان کی نمائندگی کی
پاکستان سے سیاسی سماجی اکابرین۔علما۔سکولوں کے طلبا۔وکلا۔صحافیوں۔سول سوسائٹی کے بے شمار لوگوں نے تقریب میں شرکت کی
مقررین نے اپنی تقریروں میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
مقررین نے عالمی برادری اور خصوصا یونائیٹڈ نیشن اقوام متحدہ کی مردہ ضمیری پر شدید لعن طعن کی
آخر میں علماۓکرام نے ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئیے خصوصی دعائیں کرائیں
واضح رھے کہ آزاد کشمیر پولیس پنجاب پولیس پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں نے بہترین حکمت عملی سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے