خانیوال: خانیوال میں بیٹی کو زیادتی کے بعد ماں سمیت قتل کردیا گیا خانیوال: تحصیل کبیروالا میں ماں اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ بااثر ملزمان نے صائمہ کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور قانونی کارروائی کے ڈر سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ڈی پی او رانا محمد معصوم کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، وہ عادی مجرم اور دیگر مقدمات میں بھی مطلوب ہیں، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ میڈیکل رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقہ نندپور میں بااثر ملزمان نے 19 سالہ صائمہ بی بی کو اغوا کیا اور تین روز بعد گھر چھوڑ کر چلے گئے