ملتان ( بی بی سی ) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے چئیرمین جمشید رضوانی، اراکین جاوید اقبال عنبر اور خالد محمود کھاکھی کے مطابق صدارت کے دو امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جن میں سے افتخار الحسن نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جس کے بعد ملک شہادت حسین بلامقابلہ صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس منتخب ہوگئے۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدے پر دو امید واروں نے کاغذات جمع کروائے جن میں سے عبدالرئوف مان نے اپنے کاغذات واپس لے لیے جس کے بعد شفقت بھٹہ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ نائب صدور کے دو عہدوں کے لیے تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے، شاہد سٹھو نے اپنے کاغذات واپس لے لیے جس کے باعث حمید الحسن اور شہزاد انور بلامقابلہ نائب صدور بن گئے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کے دو عہدوں کے لیے تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جن میں سے ملک عمران میتلا نے اپنے کاغذات واپس لے لیے جس کے باعث شاہد سٹھو اور رائو عبدالقدیر شاہد بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹریز بن گئے۔ اسی طرح خزانچی کے دو امیدواروں میں سے ملک ارشد کے کاغذات واپس لینے پر شہزاد درانی بلامقابلہ خزانچی بن گئے۔مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر طارق انصاری، وسیم خان ، شاہد صدیق ، سہیل شہزاد، نیاز گل، اسلم جاوید، صفدر بخاری، ملک عمران میتلا، سید مازن یوسف اور مجاہد سلطان بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ طاہر ندیم ، مظہر خان ، وجیہہ الحسن ، احمد رضا بزدار اور زاہد عنبر مجلس عاملہ کے انتخاب سے دستبردار ہوگئے۔ مندوب کی چودہ نشستوں پر چار امید واروں اوصاف الہٰی، احمد رضا بزدار، رانا عرفان اور زاہد عنبر نے اپنے کاغذات واپس لے لیے جس کے باعث رانا پرویز حمید ، عبدالرئوف مان، افتخار الحسن، مظہر خان، طاہر ندیم ، شکیل احمد ، اجمل چوہدری ، سعید مکول، اقبال ہراج، ملک ارشد ، سہیل قریشی ، اختر اعوان، خواجہ اشرف صدیقی اور سید علی نعمان بلامقابلہ مندوب قرار پائے ۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق پی ایف یو جے کی ہدایات پر کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے اور امید واروں کے بلامقابلہ انتخاب کے باعث ایم یو جے کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے