لودھراں (رپوٹ مزمل ملک لودھرا سے) لودھراں بقاء والا کی رہائشی ملک شوکت لودھرا فناس سیکٹری آل پاکستان لودھرا قومی اتحاد کے بڑے بھائی ملک احمد شیر لودھرا مورخہ 4فروری 2019 بروز سوموار والے دن رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ان کی رسم قل خانی آج بروز جمعرات 11 بجے بقا والا میں ادا کی جائے گی خصوصی خطاب لودھراں کی روحانی مذہبی شخصیت پیر سید ظفر علی شاہ صاحب کریں گے جس میں پورے پاکستان سے لودھرا برادری شرکت کرے گی تمام لودھرا برادری کی طرف سے مشترکہ بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے بھائی ملک شوکت لودھرا کے اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اس جہان فانی سے پردہ کرنے والا ملک احمد شیر لودھرا صرف ملک شوکت کا بھائی نہیں بلکہ ہم سب کا بھائی تھا وہ ایک عالی ظرف انسان تھے لودھرا برادری کو متحد کرنے کے لیے دن رات کوشاں تھے ملک احمد شیر لودھرا نے اپنے چھوٹے بھائی ملک شوکت لودھرا کو برادری کو متحد کرنے کے لئے ہر طرح سے سپوٹ کیا لودھرا برادری کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے ملک احمد شیر لودھرا کی کاوشوں کو ہر موڑ پر یاد کریں گے ہمیں ان کی کمی محسوس ہوگی آل پاکستان لودھرا قومی اتحاد کے سرپرست اعلیٰ ملک مشتاق لودھرا ایس پی ملتان ڈاکٹرعبدالستار لودھرا بکھر ہارٹ سپیشلسٹ صدر آل پاکستان لودھرا قومی اتحاد ملک اشفاق لودھرا، نائب صدر ملک خضرحیات لودھرا، صدر پنجاب آل پاکستان لودھرا قومی اتحاد ملک اشفاق لودھرا سونا موٹرز لودھراں والے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عابد لودھرا، وائس چیئرمین ملک خضرحیات لودھرا27ایم، دیگر تمام عہدیداران و ممبران نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالی ملک احمدشیر لودھرا کے آخرت کے تمام مراحل میں آسانی فرمائے ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے یہاں پر آپ کو ایک اہم بات بتاتے چلیں کہ لودھرا برادری کے درویش صفت انسان ملک دانش رفیع لودھرا آج کل سندھ بلوچستان کے دورے پر ہیں اور وہ سندھ بلوچستان کے لودھرا برادری کو 17 فروری کو ہونے والے کنونشن کے لئے دعوت دے رہے ہیں آل پاکستان لودھراں قومی اتحاد ملک اشفاق لودھرا و دیگر عہدیداران نے کہا کہ دانش رفیع ہمارا ہیرو ہے اتحاد میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے 17 فروری کے حلف برداری کی تقریب کو کامیاب کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ملک دانش رفیع لودھرا 17 فروری کو سندھ بلوچستان کے لودھرا برادری کے بہت بڑے جلوس کے ساتھ لودھراں پہنچیں گے جس کا استقبال لودھراں شہر کی لودھرا برادری بھرپور طریقے سے کرے گی اس حلف برداری کی تقریب میں پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی بھاری اکثریت سے لودھرا برادری لودھراں شہر میں جمع ہو گی خیبر پختونخوا کے لودھرا برادری بھی بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی ایک اہم نقطہ نظر کی بات آپ کو بتاتے ہیں کہ لودھرا برادری ایک مثالی قوم بن کر سامنے آ رہی ہے جس کے لیے وہ دن رات کوشش کر رہے ہیں لودھرا برادری کا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا اس کا اعلان 17 فروری کی حلف برداری کی تقریب میں کیا جائے گا