اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی کے بلوچستان اور خیبر پختوان سے متعلق بیان پر سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ہم افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہیں ، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں ، افغان قیادت اپنے حل طلب مسائل پر توجہ دے ۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل افغان صدر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ” افغان حکومت کو خیبر پختون اور بلوچستان میں امن پسند مظاہرین اور سول کارکنوں کیخلاف ہونے والے تشدد پر شدید تحفظات ہیں۔