جہلم (عامر رحمان)  ٹریفک پولیس نے ٹریفک پولیس کے قانون اور فرائض منصبی کی دھجیاں اڑا دی۔نوٹس کون لے گا۔ جہلم شہر اور گردونواح میں سبز نمبر پلیٹ ۔ ۔ کالے شیشے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں۔ پولیس نمبر پلیٹ میڈیا نمبر پلیٹ والی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی بھر مار۔۔ شہر کے چاروں اطراف ٹریفک روانگی میں مشکلات ۔ غیر قانونی طور پر سڑکوں پر پارکنگ ۔ غیر قانونی طورپر چلنے والے چنگ چی اور لوڈر رکشوں کی بھرمار جو شہر بھر میں غیر قانونی اسٹینڈ بنا کر کھڑے رھتے ھیں۔ جبکہ ٹریفک پولیس ناکے لگا کر غریب اور شریف لوگوں کے چالان کر کے چالان ڈائری پوری کرنے میں مصروف ۔ ہیلمٹ نہ ھونے پر عام شہریوں کے چلان جبکہ پولیس ملازمین خود بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلاتے نظر آتے ہیں ۔ مین بازار، تحصیل روڈ۔۔نیا بازار ۔۔جہلم کالج برائے خواتین اور محمدی چوک میں ہر وقت ٹریفک بلاک رھنا معمول بن گیا۔جبکہ ٹریفک پولیس ان جگہوں پر ٹریفک رواں رکھنے سے گریزاں ھے۔شہریوں کا متعلقہ اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔