لودھراں (رپوٹ مزمل ملک لودھرا سے) شہریوں کی دادرسی کے ساتھ ساتھ جرائم کے خاتمہ اور ملزمان کی گرفتاری پر بھر پور توجہ دی جائے تھانوں کی سطح پر آنے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے تاکہ پولیس پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر نے ماہانہ کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ اگر کوئی پولیس آفیسر عوام کا جائز کام نہیں کرتا تو اس کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔کرائم میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز اور برانچز انچارج موجود تھے ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کرائم میٹنگ کے دوران ضلع کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت موجود ہ ملکی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر خفیہ اداروں کی طرف سے موصول ہونے والے تھریٹ الرٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم تنصیبات ومقامات، تعلیمی اداروں، عبادت گاہوں اور غیر ملکی اشخاص کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور جہاں بھی سکیورٹی نقائص پائے جائیں انکو فوری دور کیا جائے اور تعاون نہ کرنے والے ادارے کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں، کومبنگ و سرچ اپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز دیگر خفیہ اداروں کے تعاون کیساتھ موثر طریقہ سے جاری رکھے جائیں اور شرانگیز تقاریر،پمفلٹس کی تقسیم،وال چاکنگ،لاؤڈا سپیکرپر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مقدمات درج ہوں ان کے درست اور بروقت مکمل چالان جمع کروائیں اور انوسٹی گیشن کے معیار کو مزید بہتر بنائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو ناقص تفتیش یا کمزور شہادت کا فائدہ نہ ہو سکے ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے اسلحہ کے ناجائز استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی،آتش بازی,پٹاخے بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں جبکہ منشیات کی فروخت کرنے والوں اورسماجی برائیوں جس میں قحبہ خانہ، پرچی جواء جیسے جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کر نے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے عارضی رہائش کے حوالہ سے کرایہ داروں اور ہوٹلز میں موجود لوگوں کو بذریعہ بائیو میٹرک چیک کرنے کی ہدایت کیں۔پولیس کے آن لائن سسٹم میں تما م خطرناک ملزمان کا ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ کیا جائے جبکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم تیز کی جائے اور کریمنل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے انکی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے جملہ ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے تھانہ کی سطح پر سنگین نوعیت کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔ہر ہفتے ایس ایچ اوز کی مجرمان اشتہاریوں کی بابت پرفارمنس چیک کی جائے گی افسران و اہلکار خدمت خلق کو شعار بناتے ہوئے عوام کی جا ن ومال اور عزت کے تحفظ کیلئے پہلے سے زیادہ محنت، ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اورخود کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں ۔