میلسی(بیوروچیف)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد اورنگزیب خان کھچی کو پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا ممبر نامزد کر دیا گیا اس تقرری پر صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی ، ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی، تحریک انصاف کے تحصیل صدر میاں اللہ دتہ خالد ارائیں، جنرل سیکرٹری مبشر حسن خان سگو، سٹی صدر مہر ظفر اقبال احمد، جنرل سیکرٹری حیدر خان، یوسی چیئرمین میاں محمد عاصم ارائیں، عبد اللہ خان ملیزئی، سید اقبا ل حسین شاہ، چوہدری ریاض احمد گھلوی ، ندیم حیدر خان کھچی، ملک محمد حبیب، محمد عمران خان کھچی، محمد جاوید جوئیہ، زبیر خان جوئیہ، مہر عبد الغفار، چوہدری محمد اسلم، انجمن آڑھتیان کے صدر مہر مجید احمد، جنرل سیکرٹری محمد اقبال راں، مہر محمد ممتاز اور حاجی گل محمد نے ایم این اے محمد اورنگزیب خان کھچی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔