میلسی(بیوروچیف)سی ای او میپکو ملتان چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی عرصہ تعیناتی کے دوران ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی بھر پور کوشش کی اور پاکستان کی سب سے بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنی میپکو کو فعال بنایا درجنوں نئے فیڈرز اور سب ڈویژن قائم کیئے گئے جس سے صارفین کی مشکلات میں کمی آئیگی اربوں روپے کی لاگت سے صارفین اور ملازمین کی ترقی کیلئے درجنوں منصوبہ جات پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ملازمت کے آخری روز میپکو کمپلیکس میلسی ڈویژن میں سب ڈویژن میلسی کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ کی تعمیر سے دفاتر کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائیگا اور ملازمین کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی اس موقع پر ایس ای میپکو رئیس عبد الاحد، ایکسیئن میلسی عبد الکریم ٹانوری، ایکسیئن وہاڑی چوہدری شاہد نذیر، ایکسیئن بوریوالہ چوہدری محمد اکرم جاوید سمیت میپکو کے دیگر ملازمین موجود تھے دریں اثناء میپکو چیف چوہدری محمد اکرم نے ایس ڈی او سردار پور جھنڈیر سید اسامہ ہمدانی کا رحیم یار خان تبادلہ کر دیا ۔

میلسی(بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن ضلع وہاڑی نے کرپشن کی شکایات پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی محمد رفیق کو عہدے سے ہٹا کر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میلسی مہر ظفر اقبال کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی تعینات کر دیا مہر ظفر اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

میلسی(بیوروچیف)سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع وہاڑی نے اپنے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں میں کمی کے فیصلے کے پیش نظر 20 فیصد فیس کم ادا کریں جبکہ پرائیویٹ سکول مالکان کو بھی تحریری طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران وصول کی جانیوالی فیسیں والدین کو واپس کریں اس سلسلے میں کسی بھی شکایت کی صورت میں والدین کو محکمہ تعلیم کے افسران اور ضلعی آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

میلسی(بیوروچیف)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میلسی مہر محمد اقبال نے اطلاع ملنے پر چوک میتلا میں چھاپہ مارا جہاں شاہد حسین نے ریٹ لسٹ اور سٹاک رجسٹر کے بغیر کھاد فروشی کر رہا تھا جسے گرفتار کر کے دکان سیل کر دی گئی اور ٹبہ سلطانپور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

میلسی(بیوروچیف)چوری کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے کے مویشی اور سامان چوری ، علی واہ میں اعجاز حسین کے بھانے سے 5 نامعلوم چور ایک لاکھ 80 ہزار روپے کے مویشی جبکہ ارشاد کے بھانے سے فدا حسین وغیرہ چور 2 لاکھ 50ہزار روپے کے مویشی لے اڑے صدرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا دریں اثناء چک نمبر100 ڈبلیو بی کے عمران کی دکان کی چھت پھاڑ کر نوید وغیرہ ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا سامان چوری کر گئے مترو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

میلسی(بیوروچیف)شادی بیاہ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے درجنوں افراد پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے مترو پولیس کو اطلاع ملی کی علاقہ میں بلال وغیرہ ہوائی فائرنگ کررہے ہیں اور اونچی آواز میں گانے چلا رہے ہیں پولیس کے چھاپہ پر شادی کی تقریب میں موجود 40 افراد نے دوڑ لگا دی جن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

میلسی(بیوروچیف)سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم کے دوران سنڈھل کے آصف نیکوکارہ کو گرفتار کر کے مترو پولیس نے ایک کلو 100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کیخلاف 9سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ بجلی چوری پرایس ڈی او کی رپورٹ پر کرمپور پولیس نے بشیر احمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ دوسرے کیس میں ا یڈیشنل سیشن جج میلسی محمد سہیل انجم نے منشیات فروش کو ایک سال پروبیشن کی سزا کا حکم سنایا ٹبہ سلطانپور پولیس نے ملزم اظہر عباس کیخلاف 9سی کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا سماعت کے بعد ملزم کو سزا سناد دی گئی ۔

میلسی(بیوروچیف)معروف شاعر اشفاق احمد غوری کے نعتیہ مجموعے صراط خلد کی تقریب رونمائی آج 8 فروری جمعتہ المبارک کو جناح ہال میلسی میں بعد نماز مغرب منعقد ہو گی جس میں مجید خاورمیلسی ،مرید عباس خاور، پروفیسر شفیق الرحمان الہ آبادی مجموعے پر اظہار خیال کریں گے تقریب کی صدارت قومی سیرت ایوارڈ یافتہ شاعر خورشید بیگ میلسوی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ساہیوال کے علی رضا، حاصل پور کے امین ساجد، بوریوالہ سے سید لیاقت حسین گیلانی، کسووال سے محمو دالحسن عابد اور وہاڑی سے مجید سالک ہوں گے یہ بات حلقہ قلم کے صدر علی حسین جاوید نے بتائی۔