جہلم(عامر رحمان) 8 فروری سر سبز و شاداب پاکستان،شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا
عوام الناس میں درختوں کی اھمیت اور شعور اجاگر کرنے کے لئے اور صدقہ جاریہ کے طور پر سرسبز جہلم ‘ سرسبز پاکستان کے لئے
جہلم فاریسٹ ڈویژن نے اڑتھالیس سو پودے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور کی ھدایت و نگرانی میں جہلم فاریسٹ ڈویژن و سب ڈویژن آفسیز میں تقسیم کئیے اور بارہ سو پودے اکرم شہید پارک میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور صاحب کا کہنا تھا کہ
جس ذوق و شوق سے عوام الناس نے پودے لئے ھمیں خوشی ھے کہ لوگوں میں پودے لگانے اور درختوں کی معاشرتی اھمیت کا شعور بڑھ رھا ھے
ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور نےیہ بھی تاکید کی کہ پودے لگانے نہیں انہیں پالنا ھے ۔میڈیا سے بات کرتے ھوئے سب ڈویژن فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد صاحب کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ صدقہ جاریہ بھی ہے۔ درخت ماحول کی آلودگی ختم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے
اس صدقہ جاریہ معاشرتی و ماحولیاتی بہتری کی تقریب میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ‘ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم ‘ اسسٹنٹ کمشنر جہلم
ڈپٹی فارریسٹ آفیسر جہلم
پی ایس او ڈی سی جہلم
فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے اھلکار و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔