لودھراں(ملک مزمل لودھراسے ) سید نجف علی شاہ سابقہ ضلعی صدر ایم ایس ایف لودھراں  نے کہا ہے کہ اس اہم اقدام پر میں گورنمنٹ آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں حکومت کا ایک اچھا فیصلہ جس سے تمام کشمیری اور پاکستانی خوش جب کہ دشمنان اسلام کے کی نیندیں حرام ہوگئی پتہ نہیں امریکہ انڈیا حافظ سعید سے اتنا زیادہ خوفزدہ کیوں ہے حکومت وقت جہاں کشمیریوں کے حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں آواز بلند کر رہی ہے وہاں پر حافظ سعید پر تمام پابندیاں ختم کرکے ہزاروں کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں حافظ سعید ایسا شخص ہے جو ہر وقت امریکہ انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے حافظ سعید پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں پاک آرمی کے ساتھ محبت کرتا ہے حافظ سعید کشمیریوں کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا رہا ہے اس وقت تمام کشمیری حافظ سعید کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں میری تمام نیک تمنائیں حافظ سعید کے ساتھ ہیں اور میں حکومت کے اس اقدام کی تعریف کرتا ہوں