رحیم یار خان (اسد جبار) عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہے گی، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ عوام کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ 4افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا اور 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او آباد پور محمد اسلم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا منشیات فروشوں، جواریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں۔ منشیات کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہی ہے جس کی وجہ سے بے راہ روی، چوریاں اور دیگر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلم خان نے کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور دیگر مشکوک چیزوں پر نظر رکھیں جیسے ہی کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو مجھے یا تھانہ آباد پور پولیس کو اطلاع دیں۔ ایس ایچ او اسلم خان نے کہا کہ موضع راجن پور کلاں کے نزدیک چوہدری رجب علی کے بھٹے پر چار افغانی باشندے غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے جن کو گرفتار کرلیا ان میں محمد نزیر قوم کاکڑ سکنہ کابل۔ شائستہ خان۔ عمر اور خیال محمد شامل ہیں مقدمہ بجرم 14 فارنر ایکٹ نمبر 13 سن 1946 کے تحت درج کر لیا۔ آباد پور کے سعید احمد ولد غلام محمد سے مخبر کی اطلاع پر چالو بھٹی بمعہ آلات اور 50 لیٹر شراب برآمد اور فرید چوک آباد پور سے عبد الجبار، عبد الغفار سے چالو بھٹی بمعہ آلات اور 40 لیٹر شراب برآمد کر لی اور مقدمات درج کر لیے گئے اس موقع پر سب انسپکٹر محمد اسلم، شوکتِ علی، ملک عبد الستار، شیخ خلیل احمد، محرر محمد اکرم بھٹی، ملک محمد یٰسین، عاشق خان، محمد عامر بھٹی اور دیگر موجود تھے: